پاکستان میں کورونا ایکٹیو کیسز 86 ہزار سے تجاوز کر گئے ،مزید 15 افراد چل بسے

0
214

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 86 ہزار سے تجاوز کر گئی، وائرس سے مزید پندرہ افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 196 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، ،مزید 1 ہزار 453 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 137 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 86 ہزار 124 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 293 کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 71 ہزار 87 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 63 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 46 لاکھ 91 ہزار 5 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 17 کروڑ 28 لاکھ 36 ہزار 36 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 41 ہزار 973 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے ،20 لاکھ 96 ہزار 763 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 31 ہزار 8 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 753 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 67 ہزار 698 مریض پورٹ ہوئے ہیں