ابوظہبی(این این آئی)اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے کہا ہے کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی کی ضروریات کی حمایت کرتا ہے اور اس کے ساتھ مضبوط علاقائی تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ عالمی طاقتیں ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششیں کررہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات یواے ای کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر کہی ۔اسحاق ہرتصوغ نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ ملاقات میں سکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا ۔یمن سے ایران کی اتحادی حوثی ملیشیا نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائلوں سے دو بارہ حملہ کیا ۔اس تناظر میں انھوں نے کہا کہ ہم آپ کے سکیورٹی کے تقاضوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اورہم دہشت گرد گروپوں کی جانب سے آپ کی خودمختاری پر کسی بھی حملے کی ہرشکل اور زبان میں مذمت کرتے ہیں۔اسرائیلی صدر نے کہا کہ ہم یہاں ان لوگوں کو مکمل تحفظ مہیا کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جو ہمارے خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔شیخ محمد نے ان سے گفتگومیں کہا کہ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات علاقائی استحکام اورامن کو لاحق خطرات خصوصاملیشیائوں اوردہشت گرد قوتوں کی جانب سے درپیش خطرات کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔انھوں نے اسرائیلی صدر سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اموراور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کے پل تعمیر کرنے کے مزیدمواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صدرہرتصوغ نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ دیگر حکام سے بھی ملاقات کی۔ وہ یواے ای میں مقیم یہودی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...