لاہور(این این آئی)لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی والدہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہورہا ہے جو اْنہوں نے لاہور کی سیشن کورٹ کے فیصلے کے بعد جاری کیا۔اداکارہ میرا کی والدہ نے کہا کہ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ ‘میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دْلہنیا میرا کو رخصت کرکے لے جائیں۔میرا کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ‘شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نقفہ بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔خیال رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا، عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نیاداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا، فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ وہ عتیق الرحمٰن کی بیوی نہیں ہیں، عتیق الرحمٰن نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا تھا۔واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔اداکارہ میرا کے وکیل کا ابتدا سے مؤقف تھا کہ عتیق الرحمٰن سستی شہرت کے لیے میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...