لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر سب سے زیادہ چیخیں حکومتی سٹپنیوںکی نکل رہی ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم کی ذہنی حالت کو جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ اور رپورٹ کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاسی بونے نوازشریف کا نام استعمال کرکے اپنی نوکری پکی کررہے ہیں۔پوری قوم جان چکی ہے عمران حکومت جعلی حکومت ہے۔عوام کی چینی،آٹا اور ادویات کھانے والے چوہوں کو نوازشریف کی فکر پڑی ہے۔نوازشریف کا نام ہر دور میں خوف کی علامت رہا ہے۔چار سال بعد بھی عمران خان نوازشریف کے نام کا چورن بیچ رہے ہیں۔پاکستانی بہت جلد عمران خان کے لنگر کارڈ،صحت کارڈانکے منہ پر مارنے والے ہیں۔صحت کارڈ کی نوازشریف کو نہیں عمران خان کو اشد ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نام سن کر عمران خان کی ذہنی حالت فورا مفلوج ہو جاتی ہے،اصل سسلین مافیا بنی گالہ اور وزیراعظم ہائو س میں بیٹھا ہے،اس مافیا کی سرپرستی عمران خان کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...