بنگلورو(این این آئی)حجاب پر پابندی کا معاملہ کرناٹک سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور پڈوچیری تک پھیل گیا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیرِ تعلیم بھی اسکولوں میں حجاب پر پابندی میں انتہاپسندوں کی حمایت میں آگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبہ کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔پڈوچیری ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن نے متعلقہ اسکول سے انکوائری کا حکم دے دیا۔وزیرتعلیم مدھیہ پردیش نے مسلم طالبات کے حجاب کی مخالفت میں کہا کہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں، اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔وزیر تعلیم مدھیہ پردیش نے کہا کہ روایات پر اسکول کے بجائے گھروں میں عمل ہوناچاہیے، اسکولوں میں یونی فارم ضوابط پرسختی سے عمل درآمد کیلئے کام کررہیہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ معاملے کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...