اسلام آباد(این این آئی ) وفاقی دارالحکومت کے سینئر صحافی طارق محمود سمیر نیوز نیٹ ورک انٹر نیشنل (این این آئی)کے ساتھ بطور گروپ ایڈیٹر منسلک ہوگئے ہیں ۔اس سے قبل وہ (این این آئی) کے آغاز سے بطور چیف رپورٹرسمیت کئی برس تک اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ۔انہیں( این این آئی) کے بانی حافظ عبد الخالق (مرحوم) کے ساتھ کام کر نے کا اعزاز حاصل ہے ۔بدھ کو( این این آئی) ہیڈ آفس میں طارق محمود سمیر کو خوش آمدید کہنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر (این این آئی) کے چیف ایگزیکٹو عمار یاسر ، ایڈیٹر محمد طاہر خان ، حافظ عبد الماجد ،ظفر اقبال قاضی ، جاوید شہزاد ، زاہد یعقوب خواجہ ، محمد طارق ندیم ، حافظ عبید الرحمن کے علاوہ این این آئی کا دیگرعملہ موجود تھا ۔شرکانے طارق محمود سمیر کو (این این آئی) سے ایک بار پھر منسلک ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔طارق محمود سمیر نے اپنے بھرپور اور پرجوش خیر مقدم پر شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...