اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری کے استاد نالائق ہیں ، لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں ،محض تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا ،جیسے جیسے وقت گزرے گا بلاول سمجھ جائینگے ،جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا، کیا بلاول آئینی ترمیم کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیارہیں ،بل پیش کررہا ہوں آپ کی نیت صاف ہے تو اپنا ووٹ دیجئے اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیے۔ جمعہ کو جنوبی پنجاب کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بلاول بھٹو کی ناسمجھی ہے اور تھوڑا بچپن ہے ،بلاول کے استاد نالائق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو لکھی ہوئی پرچیاں دی جاتی ہیں ، بلاول بھٹو کو ابھی تک ادراک نہیں کہ وہ کہہ کیا رہے ہیں اور حقیقت کیا ہے ؟۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کو لکھی ہوئی پرچیاں دے دیتے ہیں ، بلاول بچہ ہے وہ لکھی ہوئی پرچیاں پڑھ دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جیسے جیسے وقت گزرے گا بلاول سمجھ جائیں گے کہ محض تنقید سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ آئینی ترمیم سے بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ میرا سوال ہے کہ کیا بلاول آئینی ترمیم کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیارہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اگرجنوبی پنجاب صوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں تو آئیے مل کر آئینی ترمیم کیجئے۔ انہوںنے کہاکہ میں بل پیش کررہا ہوں اگر آپ کی نیت صاف ہے تو اپنا ووٹ دیجئے اور جنوبی پنجاب کو حق دلائیے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے انیس جنوری کو خط لکھا آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی ، میں نے بلاول بھٹواور شہبازشریف کو دوبارہ خط لکھا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...