لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سفارتکاری کے ذریعے یوکرین بحران میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اتحادیوں سے مل کر کشیدگی میں کمی کی کوشش کریں گے، یوکرین پر حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔ترجمان ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ نے بتایا کہ یوکرین سرحد پر کشیدہ صورتحال انتہائی نازک ہے، شواہد ہیں روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے اور یہ حملہ خود روس کے لیے بھی تباہ کن ہوگا۔واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے امریکی ہم منصب کو اظہار یکجہتی کے لییکیف آنیکی دعوت دی ہے، تاہم وائٹ ہاوس کی جانب سیاس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب امریکا جرمنی برطانیہ سمیت 19 ملکوں نے اپنے شہریوں کویوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی، جبکہ یورپی یونین نے یوکرین میں موجود اپنے اداروں کے غیر ضر وری عملے کو واپس بلا لیا ۔