پنڈدادنخان (این این آئی) وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں ،جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق ہوا، ہماری کمر ٹوٹی، ملک ان کے حوالے کیسے کیا جا سکتا ہے؟، جب تک یہ لوگ قوم کا پیسہ واپس نہیں کر دیتے، پاکستان کے عوام قطعی طور پر نواز شریف اینڈ کمپنی کو معاف نہیں کریں گے،بلاول بھٹو پہلے میئر کا انتخاب لڑنا سیکھیں، ان سے نہ تیر چلے گا نہ تلوار ، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتوں سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجابی کی کہاوت ہے (اردو ترجمہ) قربان جائوں اس تھانیدار پر جس نے ماں کی یاد دلا دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قربان جائوں عمران خان پر جس نے آج ان سب چوروں کو اکٹھا کر دیا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ سب چور اکٹھے ہیں اور آج سب نے دیکھ بھی لیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے کئی سالوں سے لندن میں بیٹھے ہیں، ان کے اپارٹمنٹس، بلڈنگز اور گاڑیاں سب کے سامنے ہیں، آخر ان کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا نواز شریف سے ذاتی جھگڑا نہیں، ہم صاف ستھری بات کرتے ہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ قوم کو واپس کیا جائے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے جو پاکستان کے عوام سے چوری کیا گیا، ایک ٹی وی پروگرام میں کہا جا رہا تھا کہ مہنگائی بہت ہو گئی ہے، میں نے کہا کہ مہنگائی جن کی وجہ سے ہوئی ہے کیا انہیں پاکستان واپس کر دیں؟۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق ہوا، ہماری کمر ٹوٹی، ملک ان کے حوالے کیسے کیا جا سکتا ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...