ترک صدر،ایک لاکھ ساٹھ ہزار معاملات کی تفتیش

0
237

انقرہ(این این آئی)ترک حکام نے ایسے ایک لاکھ ساٹھ ہزار معاملات کی تفتیش شروع کر دی ہے، جن میں ملکی صدر کی ممکنہ توہین کی گئی۔ اس تفتیش کا آغاز 2014 میں ہوا تھا، جب وہ ملکی صدر بنے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن کے بارے میں توہین آمیز جملے اور فقرے ادا کرنے والوں کے خلاف تفتیش کے ساتھ ساتھ ان کی گرفتاریاں بھی شروع کر دی گئیں۔ دارالحکومت انقرہ اور سب سے بڑے شہر استنبول کے دفاترِ استغاثہ نے بتایاکہ اس وقت کم از کم چھتیس تفتیشی کیس جاری ہیں اور اب تک چار افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ چار دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ۔ انہی میں سے ایک سوئمنگ چیمپیئن دریا بوئیکن جو بھی ہیں، جو اب عدالتی کارروائی کے منتظر ہیں۔ ان کی رکنیت کو ترک سوئمنگ فیڈریشن نے مستقل طور پر معطل کر رکھا ہے۔