لاہور (این این آئی) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے باقاعدہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے ،ہم چھوٹے بجٹ سے بھی فلمیں بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں ہماری اردو فلموں کا مقابلہ بھارتی فلموں کے ساتھ کیا جاتا تھا جبکہ پنجابی فلموں کا ان کے پاس کوئی توڑ نہیں تھا مگر اب بالی ووڈ انڈسٹری میں پچھلے دس سالوں میں اپنی پنجابی فلموں کی طرف دینی شروع کی جس کے انہیں مثبت نتائج بھی ملے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پنجابی فلمیں بہت بڑی سرمایہ کاری سے نہیں بنائی جاتیں ،ان فلموں میں کامیڈی کے ساتھ ایکشن کو رکھا جا رہا ہے اور ان کا یہ فارمولا کامیاب ہے جبکہ موجودہ حالات میں ہمیں بھی اسی طرح کے تجربات کرنے ہوں گے کہ کم سرمائے سے فلمیں بنائی جا سکیں اور اس میں کوئی مشکل بھی نہیں بلکہ اس کیلئے صر ف ٹھوس منصوبہ بندی ضروری ہے اور ہمارے فلمسازوں کو اس حوالے سے سرجوڑ کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا چاہیے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...