اسلام آباد(این این آئی)ہائی کورٹ نے محسن بیگ کے خلاف پیکا ایکٹ اور دہشت گردی کے مقدمات کے اخراج کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ طلب کر لی۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے محسن بیگ کی اہلیہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کو گرفتاری کے بعد پولیس کی تحویل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ حبسِ بے جا کی درخواست نہیں، مقدمے کے اخراج کی درخواست پٹیشنر خود دائر کر سکتا ہے، کوئی تیسرا شخص مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا، آپ پٹیشن میں ترمیم کر لیں، متاثرہ شخص کی طرف سے پٹیشن دائر ہو سکتی ہے، کیا ملزم مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کرنا چاہتا؟سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ایک متفرق درخواست یہ بھی دی ہے کہ پٹیشنر کا میڈیکل کرایا جائے۔معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میری بڑی مشکل سے ملاقات ہوئی تو محسن بیگ نے اپنی اسٹوری بتائی، انہوں نے بتایا کہ انہیں ایس ایچ او کے روم میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ دو باتیں تھیں، ایک معاملہ غیر قانونی حراست اور تشدد کا بھی ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ دیا تو ان کے خلاف شکایت درج کرانے کی بات ہو رہی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کسی جج کو بھی دھمکی نہیں دی جا سکتی۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس عدالت کے ماتحت جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، بہت افسوس ناک ہے کہ وزیرِ اعظم تک اس معاملے میں شامل ہو گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا، اس لیے محسن بیگ تک وکیل کی رسائی کو نہ روکا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن بیگ پر پولیس اسٹیشن میں تشدد کی رپورٹ طلب کر لی اور آئی جی پولیس کو 21 فروری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...