کاروبار اور صنعت میں جدت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

0
236

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاروبار اور صنعت میں جدت کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ کاروباری برادری معیشت کی ترقی اورلوگوں کو روزگار کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے، دنیا سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، حکومت نے آئی ٹی سیکٹر میں بہت زیادہ مراعات دی ہیں ،وہ کاروباری برادری کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے۔ وہ یہاں ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران، غیر ملکی سفارتکاروں اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کے شعبہ کو جتنی مراعات دی ہیں اتنی کسی اور شعبہ کو نہیں دی گئیں، آئی ٹی انڈسٹری کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ماضی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہوگئی تھی جسے موجودہ حکومت نے بحال کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیومن ریسورس کی کمی نہیں ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے نتیجے میں ہمارے لوگوں کا روزگار بڑھے گا،