اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ نہ ہم نے کبھی سپریم کورٹ پرحملہ کرایا اور نہ کسی جج کو ہٹانے کی کوشش کی،مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے،آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے گلہ کیا اور کہا ریکارڈ خسارہ ہوگیا، مفتاح ابھی سے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ آپ کے بس کی بات نہیں، امپورٹڈ حکومت کے لیے معاملات چلانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 2.1 ارب ڈالر کا یعنی 4 گناہ زیادہ خسارہ ملا، ایک ماہ پہلے تک زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے، اب صرف چار ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے، پاکستان کی معیشت کو ایک ہفتے میں شدید نقصان پہنچا ہے ، ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے زرمبادلہ ذخائر بڑھائے تھے۔اسد عمر نے کہا کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی، آئیں پاکستانیوں کے پاس چلتے ہیں اور الیکشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متعصب الیکشن کمیشن نظر آتا ہے، ہم نے فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرائی ہیں، روزانہ سماعت کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل فائل کی ہے، دوسری درخواست الیکشن کمیشن کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن ایک غیرجانبدار الیکشن کمیشن نہیں رہا، عمران خان نے غیرجانبدار الیکشن کمیشن کیلئے تعیناتی کی تھی، ہم الیکشن کمیشن پرایک ہفتے سے نہیں بہت پہلیسیاعتراضات اٹھارہے ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...