اسلام آباد (این این آئی)وزیرقانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے سابق وزیر شیریں مزاری کے بیان کو توہین عدالت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ توہین پارلیمنٹ کرنے والے اب توہین عدالت کررہے ہیں،آئین کی توہین کرنے والوں سے عدلیہ کی توہین کی توقع کی ہی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جن سے عدالت نے پارلیمنٹ کا تالا کھلوایا ، وہ آج پارلیمنٹ کی بالادستی کی باتیں کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار سال مسلسل توہین عوام کرنے والے آج پارلیمنٹ کی وکالت نہ کریں تو بہتر ہے ۔ وزیر قانون نے کہاکہ میڈیا، سیاسی مخالفین، آئین اور جمہوریت کی توہین کرنے والوں کے چار سال سب کو یاد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چار سال پارلیمنٹ کو تالا لگا کرملک کو آرڈیننس فیکٹری میں بدلنے والوں کو آج پارلیمنٹ کا خیال آگیا ہے ،انہوں نے تو پارلیمنٹ کی پریس گیلری تک کو تالا لگادیا تھا، آج کس منہ سے یہ لیکچر دے رہے ہیں؟ ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے والے آج پارلیمنٹ کے وکیل کس منہ سے بن رہے ہیں؟،آئین شکنوں کو آج عدلیہ کے فیصلے بْرے لگ رہے ہیں کیونکہ عدلیہ انہیں آئین پر چلنے کا کہہ رہی ہے ؟،عدلیہ کے مشکور ہیں جس نے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی منوائی ، ملک کو شخصی آمریت کا یرغمال نہیں بننے دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...