کراچی(این این آئی) اداکارہ حرا مانی طعنے دینے والے شوہر کی حمایت میں بیان دینے پر مشکل میں پڑگئیں۔حال ہی میں اداکارہ حرا نے اپنے شوہر مانی کے ہمراہ عید کے موقع پر انٹرویو دیا۔ انٹرویوکے دوران ایک موقع پر حرا مانی ون کم کرنے اور طعنے دینے والے شوہر کے حوالے سے دئیے گئے بیان کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔حرا مانی نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ”اس بار جو میں نے وزن کم کیا ہے میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرا شوہر مانی تھا اور مانی نے میرا جتنا وزن کم کروایا ہے وہ پچھلے تمام ٹرینرز نہیں کرواپائے۔حرا نے کہا میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا اور 64 کلو گرام ہوگیا تھا، اس موقع پر مانی نے حرا سے کہا کہ تم نے ٹی وی پر اپنا ڈراما دیکھ لیا تھا نا؟ مانی کی بات کے جواب میں حرا نے کہا ہاں میں نے ٹی وی پر اپنا ایک ڈراما دیکھ لیا تھا اور ڈرامے میں خود کو دیکھ کر میں حیران رہ گئی کہ یہ کون بڑی سی آنٹی ہے۔ جس کے بعد مانی نے مجھے میرا وزن کم کرنے میں بہت مدد کی اور تین ماہ میں میراوزن 10 کلوگرام کم کروایا جو کوئی ٹرینر نہیں کرسکا۔حرا نے مزید کہا مانی مجھے اتنے طعنے دیتا ہے کہ وہ دیکھو کترینہ کو، وہ دیکھو دپیکا کو۔۔ جس پر میں مانی کو کہتی ہوں میں دپیکا اور کترینہ نہیں ہوں میرے دو بچے ہیں، لیکن مانی پھر بھی مجھے طعنے دیتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر ٹھیک ہوتے ہیں کیونکہ شوہر کے طعنے سن کر عورتیں وزن کم کرلیتی ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...