شیخ رشید کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان

0
142

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے، اگر ان کو ووٹ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کوحق دلوا کر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک اجلاس کے دوران کہا تھاکہ ہم غریب ملک ہیں،دنیابھر میں پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ووٹنگ نہیں کراسکتے، سفارت خانوں میں بھی اتنیبڑے پیمانے پر اوور سیز ووٹنگ ممکن نہیں۔