امپورٹڈ اسمبلی کے اندر پیش کیا گیا بل اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر ڈاکہ ہے، بابر اعوان

0
208

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ اسمبلی کے اندر پیش کیا گیا بل اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر ڈاکہ ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ میں تین بڑی اہم باتیں کرنا چاہتا ہوں ، تعلق ملکی سلامتی سے متعلق ہے۔ انہوںنے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیز نے اربوں ڈالرز بھیجے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کی متعدد ججزمنٹس میں اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ اسمبلی کے اندر پیش کیا گیا بل اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ پر ڈاکہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں تحریک انصاف کی طرف سے اسکی مذمت کرتا ہوںاور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے لوگ مفرور مجرم کو پاکستان واپس لانے کے راستے ڈھونڈھنے لندن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہی لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے در پر ہیں،جوں ہی مودی کا یار اور اس کی امپورٹڈ حکومت لائی گئی ٹریڈ منسٹر لگا دیا گیا۔ بابر اعوان نے کہاکہ انہوں نے کشمیریوں سے غداری کی ہے،پاکستان کی تاریخ میں معیشت اس سے زیادہ نہیں گری۔ انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ ہونے والا ہے جس نے روکنا ہے،رفتار کرنا ہے کر لے۔ انہوںنے کہاکہ 22 کروڑ لوگوں کے جذبات ٹھنڈے کرنے کیلئے ایف آئی اے کا ہاتھ نہیں رکھا جاتا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن جلد ہوں گے۔