واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افغانستان میں تعینات رہنے والے تقریبا 700 فوجیوں کو واپس بلانے کے فیصلے کے بعد اسپیشل آپریشنز فورسز کے سیکڑوں اہلکاروں کو صومالیہ میں تعینات کرنے کا اختیار دینے والے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس فیصلے سے واقف چار اہلکاروں نے امریکی اخبار کو بتایا کہ بائیڈن نے القاعدہ سے منسلک صومالی دہشت گرد گروپ الشباب کے تقریبا ایک درجن مشتبہ رہ نماں کو نشانہ بنانے کے لیے مستقل اختیارات کے لیے پینٹاگان کی درخواست پر اتفاق کیا۔جب سے صدر بائیڈن نے عہدہ سنبھالا ہے فضائی حملے زیادہ تر شدت پسندوں تک محدود کردیے گئے ہیں جو امریکی فوج یا اس کے اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ بن سکتے ہیں۔بائیڈن کا یہ فیصلہ امریکی انسداد دہشت گردی کے وسیع آپریشن کو بحال کریں گے۔ یہ اقدام گذشتہ سال افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے ان کے فیصلے سے متصادم ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابدی جنگوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ بائیڈن نے مئی کے اوائل میں وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی طرف سے دی گئی تجویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ ایک بیان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن نے اس اقدام کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے الشباب کے خلاف زیادہ موثر لڑائی کی اجازت ملے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...