مدینہ منورہ (این این آئی)پاکستان سے 23 سو عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق مزید 5 پروازوں کے ذریعے 16 سو سے زائد عازمینِ حج (کل) بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے ۔: ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے 3 اور ملتان اور کوئٹہ سے ایک ایک حج پرواز سعودی عرب روانہ ہو گی ۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ اور مدینہ منورہ میں مذہبی امور کا مین کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا،شعبہ مکہ روانگی، ہیلپ لائن، مانیٹرنگ، شکایات سیل،حرم گائڈز اور شعبہ گمشدگی و بازیابی قائم کر دیے گئے ۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس پر مذہبی امور کا عملہ عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے موجود ہے،سعودی ایئرپورٹس پر عازمین حج کی رہنمائی کیلئے پاکستانی پرچم تھامے عملہ تعینات رہا ۔ ترجمان نے کہاکہ وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے ادویات کی بڑی کھیپ سعودی عرب پہنچا دی،عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کیلئے پاکستانی حج میڈیکل مشن نے مکہ اور مدینہ میں ہسپتال قائم کر دیئے۔ ترجمان کے مطابق رہائشی سیکٹرز اور سعودی ایئرپورٹس پر ڈسپنسریاں بھی فعال کر دی گئیں،رہائشی عمارتوں میں حجاج کی آمد ، کھانا ، حرم ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین حج تعینات کر دیئے گئے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...