پارلیمنٹ ہاؤس کے بجٹ میں 5ارب روپے اضافی مختص

0
272

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس کے بجٹ میں 5ارب روپے اضافی مختص کردیئے گئے، افسران کی تنخواہوں، اخراجات، الاؤنسز اور دیگر اخراجات کی مد میں اضافی رقم رکھی گئی ہے، قومی اسمبلی کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تقریباً پونے تین ارب ،ایوان بالا کو تقریباً سوادو ارب روپے اضافی ملیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کیلئے نئے مالی سال میں 5 ارب روپے اضافی مختص کردیئے گئے،افسران کی تنخواہوں، اخراجات، الاؤنسز، دیگر الاؤنس کی مد میں اضافے کے سبب کے بجٹ کو بڑھایاگیاہے،نئے مالی سال کیلئے پارلیمنٹ کے بجٹ میں 5 ارب سے زائد اضافہ کیاگیاہے، قومی اسمبلی کیلئے تقریباً پونے تین ارب روپے کا اضافہ کیاگیاہے،بجٹ دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی کو نئے مالی سال کیلئے 34 ارب 53 کروڑ سے زائد رقم دی جائے گی،ایوان زیریں کا نئے مالی سال کیلئے بجٹ 34 ارب 53 کروڑ 27 لاکھ 6ہزار روپے مختص کیاگیاہے ،ایوان بالا کو نئے مالی سال کیلئے تقریباً سوا دو ارب روپے اضافی دیئے جائیں گے،ایوان بالا کیلئے گزشتہ سال 11 ارب 78 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے، نئے مالی سال کیلئے سینیٹ کے بجٹ میں 2 ارب کا اضافہ کرتے ہوئے بجٹ کو 13 ارب 97 کروڑ سے زائد کردیاگیاہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں سینیٹ کو 13 ارب 97 کروڑ ایک لاکھ 30ہزار روپے دیئے جائیں گے۔