ٹیکس چوری کے تدارک کیلئے ایف بی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے ،دائرہ کار بڑھایا جائیگا، چیئر مین ایف بی آر

0
271

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین ایف بی آر عاصم احمد نے کہاہے کہ ٹیکس چوری کے تدارک کیلئے ایف بی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے ،دائرہ کار بڑھایا جائیگا ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکس چوری کے تدارک کیلئے ایف بی آر ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس کے دائرہ کار میں توسیع لائی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے دائرہ کا ر میں بھی توسیع لائی جا رہی ہے۔