اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کسی حکومت کا نہیں ملک کا تھا، ہمیں اس کو ماننا تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ بات آگے بڑھ چکی ہے۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایسی کوئی چیز نہیں مان رہے جو گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں نہیں مانی ہو۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہم سے وہی کچھ کہہ رہا ہے جن باتوں پر گزشتہ حکومت آئی ایم ایف سے متفق ہوئی تھی۔وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو نے کہا کہ ہماری امپورٹ زیادہ ہو رہی ہے، اس لیے بھی روپے کی قدر پر دبائو پڑ رہا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر پر دبائو کم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ 2 اعشاریہ 3 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جلد مارکیٹ کا تاثر بھی بہتر ہو جائے گا، اچھی سمت میں جائیں گے۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ عوام کو دیکھنا چاہیے کہ گزشتہ حکومت 3 سال میں کیا فیصلے کر کے گئی ہے، جس کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہوں اس پر ضرور پیش رفت کرنی چاہیے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...