کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونا کوئی مشکل کام نہیں اور پھر کچھ اداکارائیں آئے دن اپنے کسی بیان یا تصویر کے باعث وائرل ہوجاتی ہیں اور ہر صارف ان سے متعلق ہی بات کررہا ہوتا ہے۔کچھ روز قبل ماہرہ خان کے بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے اور اداکارہ پر خوب میمز بنائی گئیں، ماہرہ ان دنوں فہد مصطفی کیساتھ اپنی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ کی تشہیر میں مصروف ہیں،اسی حوالے سے ماہرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی عمر سے متعلق بات کی۔ماہرہ نے جواب انگریزی میں دیا لیکن اداکارہ الفاظ کا انتخاب نہ کرسکیں اور اپنی بات ادھوری کہی جس کے بعد مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تاہم اب ایک اور پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا۔اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...