اسلام آباد (این این آئی) صدر عارف علوی نے فیصل بینک کو فراڈ سے متاثرہ بزرگ شہری کو پوری رقم واپس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بینک فراڈ سے متاثرہ شہری کو 3لاکھ 88 ہزار کی جزوی ادائیگی کی بجائے 11 لاکھ کی مکمل ادائیگی کرے جبکہ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف بزرگ شہری کی درخواست منظور کر لی۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی ثبوت ہے کہ بینک صارف کا پورا دعویٰ درست اور جائز ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ بزرگ شہری سردار ارشد محمود جلوانہ نے ایک نامعلوم کال کرنے والے کو اپنا خفیہ بینکنگ ڈیٹا ظاہر کیا اور انہیں 11 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑا، صارف نے بینک میں شکایت درج کرائی تھی جس نے اسے 388,100 روپے واپس کر دئیے تھے ،شہری کی مسلسل کوششوں کے باوجود باقی رقم اسے واپس نہیں کی جا رہی تھی،شہری نے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا جس نے بینک کی جانب سے جزوی ادائیگی کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا تھا، شہری نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس درخواست دائر کی تھی، صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کو مسترد کیا اور بزرگ شہری کی درخواست منظور کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...