واشنگٹن(این این آئی)پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کیبل گیٹ اسکینڈل کے وجہ سے اتار چڑھا ئوکے بعد دوبارہ رفتار پکڑ رہے ہیں اور دونوں فریق ماضی قریب کی نسبت اب کہیں زیادہ تواتر سے رابطے میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں نے حالیہ ملاقاتوں میں اپنے تعلقات کو وسیع تر کرنے پر اتفاق کیا ہے جو کہ سیکیورٹی، اسٹریٹجک خدشات اور افغانستان کے روایتی شعبوں سے باہر نظر آتے تھے۔اس مقصد کے لیے دونوں فریقوں نے گزشتہ ہفتے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معیشت پر ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ صحت کے شعبے کے حوالے سے بھی جلد اجلاس ہونے والا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں بالخصوص سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے باضابطہ طور پر چارج سنبھالے جانے کے بعد مصروف سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا، اگرچہ انہوں نے 11 اپریل 2022 کو حلف اٹھایا لیکن وہ مئی کے آخر میں پاکستان پہنچے تھے۔اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ موجودہ ہلچل کے پیچھے وجوہات صرف سیاسی نہیں ہیں، کووڈ پابندیوں کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پچھلے برسوں کے مقابلے میں امریکی حکام کے زیادہ دورے دیکھنے میں آئے ہیں۔اس کے علاوہ ایک مکمل سفیر، ناظم الامور سے کہیں زیادہ بااختیار ہوتا ہے اور سفیر ڈونلڈ بلوم کی آمد یقینی طور پر چیزوں کو تیز سے آگے بڑھانے میں مدد کر رہی ہے۔وزیر اعظم سے اپنی پہلی ملاقات میں سفیر نے افغانستان سے امریکی اہلکاروں اور پناہ گزینوں کے انخلا کے دوران فراہم کی جانے والی فوری اور مثر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں فریقوں نے امن و استحکام کو فروغ اور افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...