لندن (این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا، پاکستانی نژاد کنزر ویٹو رکن پارلیمنٹ ثاقب بھٹی بھی حکومتی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ثاقب بھٹی سابق سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کے پرائیوٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدے پر فائض تھے جبکہ وہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہمراہ بریگزٹ کے حق میں مہم چلانے میں بھی پیش،پیش رہے۔ ثاقب بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ کنزر ویٹو پارٹی ہمیشہ دیانت اور عزت کا نشان رہی ہے،بدقسمتی سے گزشتہ چند ماہ میں پیش آئے واقعات پارٹی پر عوامی اعتماد میں کمی کا باعث بنے۔اس کے علاوہ کنزر ویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین بین ایفلومی بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ جوناتھن گولیس اور نکولا رچرڈسن نے بھی پرائیوٹ پارلیمنٹری سیکرٹری کے عہدوں سے استعفی دے دیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...