دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل

0
449

ریاض(این این آئی)دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ان تیاریوں میں مختلف شعبوں نے حصہ لیا ہے اب جبکہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس سے پہلے ہی سب شعبوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مملکت سعودیہ کی سعادت ہے کہ اسے حجاج کی خدمت کا موقع میسر ہے۔ گذشتہ روز وزارت حج نے اعلان کیا کہ حج سیزن کی تیاریاں الحمد للہ مکمل کر لی گئی ہیں۔دریں اثنا حج سکیورٹی فورس کی کمانڈ نے بھی تمام تر سکیورٹی انتظامات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل ہونے کی اطلاع دی تاکہ حج 2022 کو مکمل طور پر مامون اور محفوظ انداز میں ممکن بنا سکے۔شعبہ صحت بھی چار ہسپتالوں اور 26 طبی مراکز کے ذریعے منی میں طبی سہولیات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ ان طبی ضروریات کے لیے 550 بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے اور طبی مقاصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کے طور پر 100 چھوٹی اور 75 بڑی ایمبولیسز اپنی خدمات دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔جبکہ ایمبولینسز کے لیے 97 مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ جو سعودی ریڈ کریسنٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے پاس چھ ائیر ایمبولینسز سمیت 320 ایمبولینسز کا بیڑہ اس کے علاوہ ہے۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکل ایمبولینسز اور چار چھکڑے بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ چار طبی سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور1288 افراد پر مبنی میڈیکل سٹاف ہے۔نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کی سپلائی اور سٹوریج کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے