اسلام آباد (این این آئی)اسلامی تحریک پاکستان کے وفد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی جس میں آمدمحرم الحرام اور مکتب ِتشیع کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے محرم الحرام کے دوران ملک میں امن امان کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کرئی ۔ایام عزائے سفیرحسینیت کے دوران لاہور میں واقع دربار بی بی پاک دامنہ کوزائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق زائرین کیلئے مزار بی بی پاک دامنہ کو 8 جولائی سے 15 جولائی کیلئے کھولا جائیگا۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میسمی نے قیادت میں وفد نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلامی تحریک پاکستان کے سینیر وائس صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید نذیر حسن عباس،سیکرٹری اطلاعات زاہدعلی اخندزادہ، سمیت سید حسن ترمذی، قاسم علی قاسمی اور علامہ اسد نقوی بھی شامل تھے ۔سابق اراکین اسمبلی ملک ابرار، انجم عقیل، سابق ڈپٹی میئراسلام آباد ذیشان نقوی سمیت دیگر معززین بھی ملاقات میں موجود تھے ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئین پاکستان ملک میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ بین المکاتب فکر مذہبی ہم آہنگی کیلئے اسلامی تحریک پاکستان کی کاوشیں قابل ستائیش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علامہ سیدساجد علی نقوی نے ہمیشہ پاکستان میں امن اوراسلامی بھائی چارے کے لئے تعمیری کردار ادا کیاہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ تمام مذاہب اور مکاتب فکر کا دلی احترام کرتا ہوں، اکابرین سے رابطے میں رہتا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کی جائیگی۔علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میسمی نے کہاکہ بی بی پاک دامنہ کے ایام سفیر حسینت کیلئے کھولنے پر بہت مشکور ہیں۔ یہ ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوںنے کہاکہ مزار بند ہونے سے زائیرین کو مذہبی رسومات ادا کرنے میں بہت دقّت تھی۔انہوںنے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے حقوق کی یکساں طور پر ادائیگی کیلئے حکومت عملی اقدامات بہت قابل تعریف ہیں۔لاہور میں واقع مزار بی بی پاک دامنہ تعمیرات کی وجہ سے گذشتہ دو سال سے بند تھا۔ اسلامی تحریک پاکستان سمیت مکاتب اہل تشیع ایام عزائے حسینت کے دوران مزار بی بی پاک دامنہ کو زائیرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...