پی پی ،(ن) لیگ کے رہنمائوں کی اہم بیٹھک (کل )گورنر ہائوس میں ہو گی

0
75

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما صوبے میں پاور شیئرنگ پر بات چیت کے لئےکل ( اتوار) کے روز گورنر ہائوس میں بیٹھک کریں گے ۔جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان شریک ہوں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف ، ندیم افضل چن ، حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔