نیویارک (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی۔اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیوچر پیکٹ 100 سے زائد ممالک کیلئے ترقی، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے.اپنے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض کے اخراجات کم کرنا ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بہتر کرنا ہوگی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرکے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے، مصنوعی ذہانت کو قابو میں رکھنا ہو گا۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...