اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں۔صحافیوں کے خلاف جرائم پر استشنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافی مشکل حالات بالخصوص تنازعات اور جنگوں کے دوران رپورٹنگ کرتے ہیں، پرخطر حالات اور دوران جنگ صحافیوں کو مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کو سنسرشپ، تشدد، دھمکیوں، اغوائ اور قتل جیسے خطرے درپیش ہیں، جنگ زدہ علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں صحافی قتل ہوئے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اب تک 130 سے زائد صحافی مارے جا چکے ہیں، اسرائیل نے میڈیا کے اداروں اور صحافیوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا، عالمی برادری اسرائیل کو صحافیوں کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، آئین پاکستان آزادی اظہار رائے، آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے، پاکستان آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتا ہے، پاکستان میں جمہوریت کے استحکام، شفافیت کے فروغ کیلئے آزادی صحافت ناگزیر ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے، پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ایکٹ 2021 پاس کیا، پاکستان میں صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس متعارف کرائی گئی ہے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے ابھی مزید اقدامات کرنا ہوں گے، صحافیوں کے تحفظ کیلئے مربوط حکمت عملی اور جامع نظام اپنانے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...