اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فارن فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ چور جھوٹا فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا ،عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چیئرمیں کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے ،عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جانتے بوجھتے ہوئے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے فارن فنڈنگ لی ،عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے ۔انہوںنے کہاکہ13 غیرقانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اور انہیں الیکشن کمشن سے چھپاتا رہا ،عالمی فراڈ یوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعلسازی کی ۔انہوںنے کہاکہ جان بوجھ کر اپنے چار ملازمین طاہر اقبال ، محمد نعمان افضل ، محمد ارشد محمد رفیق کے نام پر پیسے منگوائے ،چوروں اور منی لانڈرز نے نو وکیل بدلے ، 105بارالیکشن کمیشن سے بھاگے اور نودفعہ کیس کو روکنے کی پٹیشن کیں ،عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی،عمران خان اِس چوری کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہ پر حملے کر رہا ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...