لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اسے ثابت کرنا ناممکن ہوگا۔ایک بیان میں سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کوپولیس پر حملے اور آئس رکھنے کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا مقدمہ ثابت کرنا ناممکن ہو گا، اگر ان پر فیک نیوز کا الزام ہے تو مقدمہ بھی اسی الزام کے تحت درج کیا جاتا۔دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی بالکل تائید نہیں کرتے ،یہ جس کے کہنے پر ہوا اور جس وجہ سے بھی ہواافسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ روایتیں ہماری حکومتوں میں نہیں ہیں، یہ پی ٹی آئی کی روایتیں ہیں اور ان ہی تک محدود رہنی چاہئیں۔اسلام آباد پولیس نے 28 نومبر کو صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گزشتہ روز مطیع اللہ جان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ کا فیصل معطل کردیا تھا۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...