لاہور( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ٹیکسز سے متعلقہ کیسز نمٹانے کے لیے اے ڈی آر سی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری،پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن رانا منیر حسین،سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق چودھری اور مختلف شہروں کے چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدور شامل ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ٹیکسز سے متعلقہ 6ہزار سے زائد زیر التواء کیسز کے فوری حل کے لئے آن لائن میٹنگز کرکے کے تجاویز حاصل کیں۔آن لائن ہونے والی میٹنگ میں لاہور ٹیکس بار کے صدر شہباز صدیق،پیٹرن پاکستان ٹیکس بار رانا منیر حسین ،سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق چودھری اوردیگر شریک ہوئے ۔اس موقع پر ٹیکسز کے زیر التوا ء کیسز اور آئین کے دائرہ کار میں آنیوالے کیسز کو فوری حل کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جبکہ بارز کے عہدیداران نے مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس سلسلہ آئندہ میٹنگ کے لئے 6جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...