اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وبائی امراض سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے۔وبا سے بچاؤ کی تیاری کے عالمی دن پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا نے صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے مستقل عزم کی ضرورت کو اجاگر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے صحت کے نظام نے پائیداری کا ثبوت دیا جبکہ طبی عملے کی انتھک لگن سے ہزاروں زندگیاں بچ سکیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز نے خطرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وبائی امراض سے بچاؤ کی تیاری کے لیے مقامی فنڈنگ بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...