چیمپئنز ٹرافی’ بھارت کا نائب کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
22

نئی دہلی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے تاہم نائب کپتانی کے حوالے سے نئے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نائب کپتان کی ذمے داری جسپریت بمراہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں نائب کپتانی کے حوالے سے کے ایل راہول، شبمن گل اور ہاردک پانڈیا کے نام بھی سامنے اّ رہے تھے لیکن اب جسپریت بمراہ کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے حتمی اور باضابطہ اعلان کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ جسپریت بمراہ نے حال ہی میں دورہ اّسٹریلیا میں 2 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی تھی جن میں سے ایک ٹیسٹ میچ بھارت نے جیت لیا تھا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے