لاہور(این این آئی)ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے احسان اللہ سے رابطہ کرکے ملازمت کی پیشکش کر دی۔فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کے لیے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون اور کام کرے گی۔ احسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ ہمارا اور اس ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی مکمل فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔ احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، انہیں تحفظ کی ضرورت ہے اور ملتان سلطانز عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پیدا کرنے میں پی سی بی کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی مسلسل سرپرستی کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان کھلاڑی احسان اللہ نے پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...