کراچی (این این آئی)سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیم سے باہر کرنے کے بعد تباہی شروع ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمدعامر نے کہا کہ 2019 میں رن ریٹ پر باہر ہوئے واپس آئے تو مکی آرتھر کو ہٹایا، پھر مجھے، سرفراز احمد، عماد وسیم، حارث کو نکالا اصل جو کباڑہ شروع ہوا وہ وہاں سے شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ، چھ کھلاڑی میں سے دو ایسے ہیں جو چھ سو بار ٹیم سے باہر گئے ہیں اور پھر واپس آئے ہیں۔محمد عامر نے کہا کہ کوچنگ میں دو تین سال پہلے جو باہر تھے انہیں دوبارہ لایا گیا اور پھر وہ جتنا کباڑہ کرکے گئے ہیں اب آپ کو دوبارہ ڈومیسٹک میں جانا پڑے گا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کا کمبینیشن ایسے ٹھیک نہیں ہوگا کہ پی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے تو ٹیم میں شامل کرلیا۔احمد شہزاد نے کہا کہ جو آپ ان 6 سے 8 کھلاڑیوں سے توقع کررہے ہیں وہ کسی اور سے کرلیں تو شاید نتیجہ بہتر آجائے۔
مقبول خبریں
عمران خان، فوج اور ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اعظم سواتی
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک...
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و برفباری سے سردی میں اضافہ
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے...
شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافت
اسلام آباد(این این آئی)ماری انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ماری انرجیز لمیٹڈ کے...
کے پی کی پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے’ فیصل...
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں قائم پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ...
فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جا سکتی’ مولانا فضل...
دوحہ (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے...