غزہ (این این آئی )فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت اسیران نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میگیڈو میں ایک وبائی وائرس پھوٹ پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے جیل میں موجود فلسطینی اسیران کی صحت سخت مشکلات سے دو چار ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے دس دنوں کے دوران 90 فیصد اسیران کو ڈائریا ہو گیا ہے ۔ یہ اسی وائرس کی وجہ سے ہے۔ ان میں سے کئی کی حالت نازک ہو گئی ہے اور کئی بے ہوش ہو گئے۔ اس وجہ سے زیادہ تر متاثر ہونے والے بڑی عمر کے قیدی ہیں۔فلسطینی وزارت نے اسرائیلی جیل کے محکمے پر الزام لگایا ہے کہ ان فلسطینی اسیران کو طبی سہولیات کی فراہمی میں سخت غفلت برتی جارہی ہے۔ یاد رہے میگیڈو جیل اسرائیل کی دوسری بڑی جیل ہے۔وزارت کے ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جیلوں میں 53 فلسطینی اسیران کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ آخری ہلاکت جنوبی ہیبرون کی جیل میں معتز ابو زنید کی ہوئی ہے۔ ان کا تعلق مغربی کنارے کے علاقے درا تھا۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...