لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100 برس سے زیادہ تھی، انہوں نے 1955 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ان کی نماز جنازہ باٹا پور میں ادا کردی گئی۔دین محمد نے ٹائٹل جیتنے کے لیے فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔دین محمد پہلوان نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، کامن ویلتھ گیمز میں بھی برونز میڈل جیتا۔ بابا دین محمد کافی عرصے سے علیل تھے۔ صوبائی وزیرِ کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے بابا دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیرِ کھیل نے کہا ہے کہ ریسلر دین محمد کی ملک کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، انہوں نے ریسلنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...