بیروت(این این آئی)لبنان کے صدر جوزف عون نے اس امکان کو سرے سے رد کر دیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات قائم کرے گا۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کہی۔
صدر نے اس امر کا اظہار اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ ایک بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا جس میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے لبنان و شام کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات
کی نارملائزیشن کے بارے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔تاہم جوزف عون نے اس بارے میں دو ٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی موجودہ خارجہ پالیسی میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭