ماسکو(این این آئی)موسکو میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ یہ روسی محکمہ موسمیات کے مطابق تقریبا 30 سالوں میں سب سے زیادہ کا ریکارڈ ہے۔ روسی موسمیات کے مرکز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ماسکو میں درجہ حرارت 33.9 ڈگری تک پہنچ گیا جس نے 10 جولائی 1996 کو ریکارڈ کیے گئے 33.4 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ روسی محکمہ موسمیات نے اگلے روز درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ ہفتے کے آغاز تک وسطی روس اور جنوبی یورپ کے تمام حصوں میں جاری رہے گی۔ درجہ حرارت اوسط موسمی شرح سے 3 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا۔ ہفتے کے آغاز سے اور گرمی کی لہر شروع ہونے کے بعد سے ماسکو کے رہائشی اپنے مضافاتی دیہی گھروں میں چلے گئے ہیں یا انہوں نے دارالحکومت کے عوامی باغات اور فواروں کا رخ کیا ہے۔ گرمی متعدد تعمیراتی مقامات پر مزدوروں اور بزرگوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔
٭٭٭٭٭