بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری

0
26

اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پراکسیز سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہی ہیں،

بھارت نے کہا آپریشن سندور جاری رہے گا، بلوچستان میں دہشت گردی اسی کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پراکسیزکے ذریعے اب پاکستان میں آسان اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن پاکستانی ادارے، پاکستانی عوام تیار ہیں اور دشمن کامقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہمسایہ پراکسیز ہیں اور ہمسایہ ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭