بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق‘3افراد زخمی

0
25

بنوں (این این آئی)بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہوید میں گذشتہ شب گھر پر نامعلوم سمت سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا

جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ علی الصبح پولیس اسٹیشن میریان پر کیا گیا جبکہ حملے سے پولیس اسٹیشن کی چھت پر نصب شمسی پلیٹ کو نقصان پہنچا۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر ڈرون بہت زیادہ اونچائی پر تھا پولیس نے دونوں جہگوں پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بنوں میں دہشت گردوں کا یہ چوتھا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭