یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر کا تاریخی معاہدہ

0
45

گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت اسٹارجوئے فرنیچر متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دے گا۔ اس معاہدے کا مقصد ہوٹلوں، اپارٹمنٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیز، ہائی رائز ٹاورز اور شاپنگ مالز کے لیے معیاری فرنیچر کی فراہمی ہے،اسٹارجوئے فرنیچر کمپنی، جو 2006 میں گوانگژو میں قائم ہوئی، ہوٹل، دفتر اور گھریلو فرنیچر کی تیاری اور فروخت میں مہارت رکھتی ہے۔ کمپنی کا پیداواری رقبہ 56,000 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں 570 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

۔اس معاہدے کے تحت، اسٹارجوئے فرنیچر متحدہ عرب امارات میں شارجہ میں اپنااس کے مختلف شہروں میں متعدد مینوفیکچرنگ پلانٹ سیٹ اپ قائم کرے گا اور بعد ازاں پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ کمپنی کی خدمات دو ستارہ سے پانچ ستارہ ہوٹلوں، ہوٹل اپارٹمنٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیز، ہائی رائز ٹاورز اور شاپنگ مالز تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، اسٹارجوئے فرنیچر خلیجی ممالک جیسے سعودی عرب، قطر اور بحرین میں بھی اپنی خدمات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،اس تقریب میں القاسمی ہولڈنگ کے ڈائریکٹر پروجیکٹس محمد ادریس خان اور سابق وزیر چوہدری عبدالغفور نے شرکت کی۔

اسٹارجوئے فرنیچر کمپنی کی چیئرپرسن محترمہ وانگ ڈی فینگ، شریک بانی مسٹر وانگ ڈی گوئی، مینیجر ایکسپورٹ مسٹر لی بو، اور فارن ٹریڈر محترمہ ہی یاو سمیت دیگر سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھے۔اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور تعمیراتی منصوبوں میں بہتری آئے گی