اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

0
40

روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ امداد کی یہ رقم 73.2 ملین ڈالر ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اٹلی نے کہا کہ شام میں اقتدار کی تبدیلی کی حمایت کرنا نہایت ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے پارلیمان سے خطاب کے موقع پر کہا کہ شام میں انسانی بنیادوں پر ہسپتال، صحت کے شعبے، بنیادی انفراسٹرکچر اور خوراک کی فراہمی کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا انسانی بنیادوں پر یہ ابتدائی پیکج ہے۔ تعاون کے نئے منصوبوں کا اگلے ہفتوں میں آغاز ہوگا۔