اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پی اے سی میں طلبی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ حافظ ایس اے رحمان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے پیش ہوئے اور انہوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیشن بن چکا ہے، باقی پی اے سی کے وکیل بات کریں گے، اس پر عدالت نے کہا کہ چیلنج صرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کارروائی کو کیا گیا ہے، اگر وہ کیس نہیں چلا رہے تو یہ درخواست غیر مؤثر ہوجائے گی۔ڈی جی نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایسا نہیں ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہمیں دوبارہ بلایا ہوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ، اکاؤنٹس کے علاوہ سارے کام کرتی ہے۔بعد ازاں عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی اور فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں اسلام اٰباد ہائیکورٹ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سفارش معطلی کے حکم میں ستمبر کے تیسرے ہفتے تک توسیع کردی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...