اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ کے وسط میں اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں روس، چین اور ایران کے صدورکے علاوہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ملاقاتیں اور رابطے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہوں گی جو 15 اور 16 ستمبر کو مسلمانوں کے تاریخی اور ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ 28 جولائی کو ہونے والے تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس، جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی، اس میں ہونے والے فیصلوں میں اس یقین کا اظہار کیا گیا تھا کہ تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے تمام سربراہان بالمشافہ شرکت کریں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...