لاہور(این این آئی)مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں نائب صدارت کے علاوہ مزید اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج اور صوبائی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن ایک بار پھر متحرک ہونے جا رہی ہے اس سلسلے میں صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی تفصیلی مشاورت اور نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کو مزید متحرک اور فعال کیا جائیگا اور اس کیلئے انہیں پارٹی کی نائب صدارت کے ساتھ مزید اہم عہدہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے مریم نواز کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز جاتی امرا کے بجائے ماڈل ٹاؤن سے پارٹی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز کا اپنا الگ دفتر ہو گا جب کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کے زیادہ تر ونگز مریم نواز کو رپورٹ کریں گے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...